9

اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا، پرویز الہیٰ

  • News cod : 16079
  • 24 آوریل 2021 - 12:18
اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا، پرویز الہیٰ
تاریخ پاکستان اسلام اور اس کیلئے جدوجہد کرنیوالے اکابرین کیساتھ وابستہ ہے، یہ ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے، اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا۔ چودھری پرویزالہٰی سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ ایکٹ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اقلیتی ارکان کے دستخط موجود ہیں، ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اسلام، آئین اور ریاست پاکستان کی ذمے داری ہے، ملک کی اکثریت کے حقوق کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

حافظ طاہر اشرفی اور چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان اور فکر پاکستان کیخلاف کوئی بھی قدم پاکستان کی اساس اور کلمہ طیبہ کے پرچم کے نیچے جدوجہد کیخلاف ہوگا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ ایکٹ پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اقلیتی ارکان کے دستخط موجود ہیں،لہٰذا اسلامی کتب میں شامل شریعت اسلامیہ اور تاریخ اسلام سے اقلیتوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں،اللہ رب العالمین ہے اور رسول کریم (ص) رحمتہ للعالمین ہیں، تاریخ پاکستان اسلام اور اس کیلئے جدوجہد کرنیوالے اکابرین کیساتھ وابستہ ہے، یہ ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے، اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16079