29

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات سابقہ پروگرام کے مطابق 22 سے 25 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 16142
  • 25 آوریل 2021 - 14:23
وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات سابقہ پروگرام کے مطابق 22 سے 25 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عزیز طلباء و طالبات کے تعلیمی مفاد کے پیش نظر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مسئلولین محترم نے سالانہ امتحانات سابقہ پروگرام کے مطابق 22 سے 25 مئی 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سالانہ امتحانات اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہونگے۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عزیز طلباء و طالبات کے تعلیمی مفاد کے پیش نظر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مسئولین محترم نے سالانہ امتحانات سابقہ پروگرام کے مطابق 22 سے 25 مئی 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امتحانات کے متعلق دیگر تفصیلات کرونا کے بارے میں حکومتی ہدایات کے مطابق طے کی جائیں گی اور داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 5 مئی 2021 تک بھیجے جاسکتے ہیں۔فیس ڈاکخانہ سے بذریعہ منی آڈر بھیج کر رسید ارسال کریں یا دفتر میں نقد جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16142