13

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماؤں کی نامور اہل سنت اسکالر مفتی گلزار نعیمی سے ملاقات

  • News cod : 1615
  • 05 سپتامبر 2020 - 23:35
 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماؤں کی نامور اہل سنت اسکالر مفتی گلزار نعیمی سے ملاقات
حوزہ ٹائمز|موجودہ ملکی صورتحال اور وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے تحریک اہل حرم پاکستان کےسربراہ اور نامور اہل سنت عالم اور اسکالر مفتی گلزاراحمد نعیمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال اور وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے تحریک اہل حرم پاکستان کےسربراہ اور نامور اہل سنت عالم اور اسکالر مفتی گلزاراحمد نعیمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے مفتی گلزار احمد نعیمی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں اور مفتی گلزار نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے ہر صورت میں ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے بچانے کا عزم دھرایا،انہوں نے کہاکہ تکفیری گروہوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1615