36

امام حسنؑ نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 16267
  • 27 آوریل 2021 - 15:58
امام حسنؑ نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ سلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ سلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبردار ی اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی مقصد کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے۔اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر وفریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے،حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16267