9

بارش و سیلاب؛ ملک بھر میں مزید 14 افراد جاں بحق

  • News cod : 1641
  • 06 سپتامبر 2020 - 16:36
بارش و سیلاب؛ ملک بھر میں مزید 14 افراد جاں بحق
حوزہ ٹائمز|این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 89 کم عمر بچوں سمیت 39 خواتین و 105 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 195 افرادجاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 16، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، کشمیر میں 10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
حالیہ مون سون سیزن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق جب کہ 166 زخمی ہوئے اس دوران بارشوں و سیلاب سے 10 رابطہ سڑکیں، 10پل، 2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد، 6 پاور ہاوسز کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سے 1359مکانات کو مکمل جبکہ 1249 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 166 افراد زخمی بھی ہوئے زخمی ہونے والوں میں 37 کم عمر بچوں سمیت 31 خواتین و 98 مرد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 10سڑکیں، 10پل،2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد، 6 پاور ہاوسز کو بھی نقصان پہنچا جبکہ اس کے علاوہ بارشوں سے 1359مکانات کو مکمل جبکہ 1249 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1641

ٹیگز