13

پاکستان کو جذبہ ایمانی نے ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، صدر پاکستان

  • News cod : 1643
  • 06 سپتامبر 2020 - 16:41
پاکستان کو جذبہ ایمانی نے ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، صدر پاکستان
حوزہ ٹائمز|پاکستان میں آج یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر صدرپاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر صدرپاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

صدرعارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے آج پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرأت، عزم صمیم اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہندوستان نے اپنے آئین سے 370 اور 35 اے کی شقوں کو ختم کرکے نہ صرف اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ بے گناہ کشمیریوں پر دہشت اور خوف کا راج مسلط کر دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1643

ٹیگز