9

دشمن کی کسی بھی حرکت کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

  • News cod : 1648
  • 06 سپتامبر 2020 - 17:01
دشمن کی کسی بھی حرکت کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف
حوزہ ٹائمز|پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں چالیس افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں چالیس افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ تاریخ کا لازوال باب ہے، یہ صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمارے حوصلے کی پہچان بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے کئی گنا بڑے دُشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی دُشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کر رہے ہیں۔ اسی لیے آج ہم اپنے شہداء اور غازیو ں کے عظیم کارناموں کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ اُن کی جرات، بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری، امن و سلامتی قائم ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1648