10

مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے، انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 16716
  • 05 می 2021 - 18:14
مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے، انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا، علامہ عارف واحدی
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے بانیان مجالس و جلوس و عزاداروں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور میں شیعہ علماءکرام کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا انعقاد ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔ اور ملک بھر میں مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے مگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے یوم علی ؑ کے موقع پرپنجاب بھر میں بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی میں منعقد مجالس و جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آرز کے اندراج اور پولیس کی جانب سے چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بانیان مجالس و جلوس و ماتمی سالاروں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور میں شیعہ علماءکرام کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا انعقاد ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔ اور ملک بھر میں مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے مگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آرز ختم کرکے گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے بھی یوم علی ؑکے موقع پر اس رویہ کی شدید مذمت کی اور ایف آئی آرز کے خاتمہ اور گرفتار شدگان کی رہائی پر زور دیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16716