9

بغداد میں موجود امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ

  • News cod : 1680
  • 07 سپتامبر 2020 - 11:53
بغداد میں موجود امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ
گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکی دہشتگردوں کے کاروانوں کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر تین راکٹ داغے گئے۔
حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ بغداد ایر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے دہشتگرد فوجی رہتے ہیں۔ ابھی تک راکٹ داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکی دہشتگردوں کے کاروانوں کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔
عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1680