10

پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

  • News cod : 17285
  • 14 می 2021 - 10:33
پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی
نماز کے بعد ملکی سلامتی و فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

ملک بھر میں عید الفطر کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی.

کراچی سمیت سندھ بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کی گئی۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا، عید الفطرکے موقع پرنمازیوں کوکورونا کی وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے مساجد کی انتظامیہ باجماعت نمازعید کی ادائیگی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے مرکزی داخلی دروازوں پر سینی ٹائزر گیٹ کی بجائے کولڈ واٹر کولر پیڈسٹل پنکھے(اسپرے فین ) نصب کیے گئے جو سینٹائزر گیٹس کا کام کر رہے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینی ٹائزر پنکھوں سے نمازیوں پر ڈیٹول ملے پانی اور دیگر کیمیکل کے محلول کا اسپرے کیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہے، نمازیوں کے لیے مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے سے قبل ہاتھ صابن سے دھونے کے لیے دروازوں کے باہربھی انتظامات کیے گئے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17285