12

جماعت اسلامی نے عالمی امن فوج فلسطین بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

  • News cod : 17297
  • 14 می 2021 - 13:50
جماعت اسلامی نے عالمی امن فوج فلسطین بھیجنے کا مطالبہ کر دیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، جہاں آگ لگی ہوئی ہے، فلسطینیوں نے ایسے حالات میں روزے رکھے ہیں کہ انہیں مسجد نہیں جانے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مردوں کی طرح یہودی فوجیوں کا مقابلہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر سراج الحق کی امامت میں جامع مسجد منصورہ لاہور میں فرزندانِ توحید نے نمازِ عید ادا کی۔ نمازِ عید کے اجتماع میں ملک کی سلامتی، فلسطین و قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نمازِعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، جہاں آگ لگی ہوئی ہے، فلسطینیوں نے ایسے حالات میں روزے رکھے ہیں کہ انہیں مسجد نہیں جانے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مردوں کی طرح یہودی فوجیوں کا مقابلہ کیا۔

سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا ایک ہی پیغام ہے کہ عالم اسلام مل کر اسرائیل کا مقابلہ کرے۔ سینٹر سراج الحق نے او آئی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اجلاس فلسطین کے قبرستان بن جانے پر بلایا جائے گا، یو این او کیوں خاموش ہے؟ یو این او اپنی فوج فلسطین کیوں نہیں بھیجتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی امن فوج کو فوری طور پر فلسطین بھیجا جائے اور فلسطینیوں کو اسرائیلی جارحیت سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17297