15

شعائر اللہ کی حفاظت اور تعظیم حکم قرآن ہے،مسجد الاقصیٰ ، مقدسات اسلام کا دفاع ہم پر فرض ہے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 17372
  • 16 می 2021 - 12:47
شعائر اللہ کی حفاظت اور تعظیم حکم قرآن ہے،مسجد الاقصیٰ ، مقدسات اسلام کا دفاع ہم پر فرض ہے، علامہ سبطین سبزواری
انہوں نے کہاکہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت سنی العقیدہ ہے مگر پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے شیعہ العقید ہ مسلمانوں نے تحریک چلا کر طاغوتی قوتوں کی طرف سے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شعائر اللہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس منانا امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے حکم کی تعمیل ہے ۔شعائر اللہ کی حفاظت اور تعظیم حکم قرآن ہے۔مسجد الاقصیٰ بیت المقدس اور فلسطین میں مدفون انبیاءعلیہم السلام اور مقدسات اسلام کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ان شاءاللہ ا سے خوب نبھائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کی اکثریت سنی العقیدہ ہے مگر پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے شیعہ العقید ہ مسلمانوں نے تحریک چلا کر طاغوتی قوتوں کی طرف سے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شعائر اللہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے ۔ اس پر کسی مکتب فکر کی اجارہ داری نہیں ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ اگر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رویت ہلال کی شہادتوں کے بعد جمعرات کی عید الفطر کا اعلان کیا ہے،جس پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی اور محکمہ موسمیات کے اعلانات کی شرعی حیثیت نہیں ،۔انسان کو خود اطمینان ہونا ضروری ہے ، جس کے مطابق وہ خود اپنی آنکھ سے چاند دیکھے یا دو عادل گواہوں کی گواہی پر اطمینان کرے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17372