6

فلسطین و کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 17668
  • 21 می 2021 - 12:48
فلسطین و کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری
اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور جوبائیڈن فلسطین کے عوام کو طاقت سے دبانے کا سلسلہ بند کر دیں، فلسطین کو مسلمہ اُمہ کفار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، جہاد ہوا تو اسرائیل نقشے سے مٹ جائیگا

وفاق ٹائمز، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور جوبائیڈن فلسطین کے عوام کو طاقت سے دبانے کا سلسلہ بند کر دیں، فلسطین کو مسلمہ اُمہ کفار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، جہاد ہوا تو اسرائیل نقشے سے مٹ جائیگا، فلسطین و کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان سنی تحریک کے تحت لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی اسلام دشمن قوتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے ہفتے میں داخل ہونیوالی اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسرائیلی فوج اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، فلسطین کے عوام کی سیاسی و اخلافی اور حمایت اُمت مسلمہ کرتی رہے گی، مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے جاگ کر فلسطین کو جابر و ظالم سے نجات دلانا ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17668