15

سوشل میڈیا پر اہل بیت ع کے نام سے جعلی احادیث کی بھرمار اور ہماری ذمہ داری

  • News cod : 17820
  • 25 می 2021 - 13:53
سوشل میڈیا پر اہل بیت ع کے نام سے جعلی احادیث کی بھرمار اور ہماری ذمہ داری

تحریر: مولانا سید توقیر عباس کاظمی tqrkazmi@yahoo.com احادیث گھڑنے اور معاشرے میں جعلی احادیث پھیلانے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس کام میں کبھی  […]

تحریر: مولانا سید توقیر عباس کاظمی

tqrkazmi@yahoo.com

احادیث گھڑنے اور معاشرے میں جعلی احادیث پھیلانے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس کام میں کبھی  پوری حدیث گھڑ کر کسی معصوم سے منسوب کر دی جاتی ہے اور کبھی کسی صحیح حدیث کے بعض الفاظ میں ردّ و بدل یا اس کے  مفہوم میں تبدیلی کر کے پیش کیا جاتا ہے۔

آج کل پاکستانی شیعہ کمیونٹی کو درپیش مشکلات میں سے ایک اہم مشکل یہی ہے کہ بہت سے لوگ اپنے ذاتی نظریات کی حقانیت ثابت کرنے یا انحرافی نظریات کو معاشرے میں پھیلانے  کے لیے جعلی احادیث  کی نشر و اشاعت کا مرتکب ہوتے ہیں۔ چنانچہ آپ کو سوشل میڈیا پر بہت سی پوسٹس دکھائی دیں گی جن میں ائمہ معصومین ع کے نام سے انحرافی عقائد و نظریات کو حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ایسی پوسٹس پڑھنے والے سادہ لوح مومنین کرام، فرمانِ امام ع کا عنوان اور بعض حقیقی یا خودساختہ حوالہ جات دیکھ کر فوری طور پر نہ صرف قبول کر لیتے ہیں بلکہ اپنے کومنٹس کے ذریعہ پوسٹ تیار یا شیئر کرنے والے کی باقاعدہ حوصلہ افزائی بھی کرتے اور ایسی پوسٹس کو بلافاصلہ دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کرتے ہیں۔

اس سلسلہ میں اہل بیت ع کے فرامین کو دل و جان سے قبول کرنے والے تمام مومنین کو بخوبی جان لینا چاہیے کہ فرمانِ امام ع کے عنوان سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ہر پوسٹ، یقینی طور پر امام معصوم ع  کا فرمان نہیں ہے لہذا جعلی احادیث پر مبنی مشکوک پوسٹ کی شناخت کا ایک آسان راستہ اور فوری حل یہ ہے کہ اگر حدیث کے عنوان سے وائرل شدہ پوسٹ

اخلاقیات کی بجائے عقائد یا شرعی احکام سے مربوط ہو

کسی مستند ادارے کی طرف سے بھی نہ ہو

اور عربی متن کے بغیر ہو

تو فوری طور پر ہرگز قبول نہ کریں بلکہ ایسی مشکوک پوسٹس  کے بارے میں  کوئی فیصلہ کرنے یا فورا عمومی گروپس اور عام افراد کے ساتھ شیئر کرنے کی بجائے اپنے جاننے والے قابلِ اعتماد عالمِ دین سے رجوع کریں اور اُس حدیث کے بارے میں وضاحت طلب کیے بغیر دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17820

ٹیگز