10

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس شعبہ قم کے نائب انچارج کے انتقال پر اظہار تعزیت

  • News cod : 17852
  • 26 می 2021 - 0:13
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا وفاق المدارس شعبہ قم کے نائب انچارج کے انتقال پر اظہار تعزیت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدرسة الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدرسة الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یاد رہے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم مولانا حیدر علی مہدوی کا قم المقدس میں انتقال ہوا ہے۔ مرحوم عالم دین نے ایک بیوہ اور7 سالہ بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔وفا ق المدارس کے رہنماوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاﺅں کے ساتھ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17852