10

اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے لئے خواتین کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے،چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز جامعۃ الزہراؑ

  • News cod : 17904
  • 27 می 2021 - 14:59
اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے لئے خواتین کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے،چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز جامعۃ الزہراؑ
جامعۃ الزہرا (ع) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے خواتین کی مینجمنٹ کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور انسانیت کی نگاہ میں مینجمنٹ کے دیگر انتظامی اجزاء کے ساتھ ساتھ اخلاق اور عاطفت کا وجود انتہائی اہم ہے جنہیں خصوصی طور پر خواتین کی مینجمنٹ میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ خواہران میں عاطفت کا پہلو زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے اورتاریخ اسلام کا ایک محور خواتین کا وہ ناقابل فراموش اور تاریخ ساز کردار ہے جو انہوں نے مختلف میدانوں خصوصا علم و دانش کے میدان میں ادا کیا ہے ۔ ان کا یہ کردار تاریخ کے روشن نکات کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا (ع) کے اسلامی بیداری ہال میں مدیر کی تعارفی نشست اور الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن ربانی نے کہا: اسلامی جمہوریہ اور مدارس میں دینی تعلیمات اور مذہبی اقدار کے دائرے میں خواتین کی انتظامی صلاحیتوں کی جانچ پرکھ کو کم و بیش نظرانداز کیا گیا ہے۔

جامعۃ الزہراؑ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے خواتین کی مینجمنٹ کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور انسانیت کی نگاہ میں مینجمنٹ کے دیگر انتظامی اجزاء کے ساتھ ساتھ اخلاق اور عاطفت کا وجود انتہائی اہم ہے جنہیں خصوصی طور پر خواتین کی مینجمنٹ میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ خواہران میں عاطفت کا پہلو زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے اورتاریخ اسلام کا ایک محور خواتین کا وہ ناقابل فراموش اور تاریخ ساز کردار ہے جو انہوں نے مختلف میدانوں خصوصا علم و دانش کے میدان میں ادا کیا ہے ۔ ان کا یہ کردار تاریخ کے روشن نکات کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

حجۃ الاسلام سید حسن ربانی کا کہنا تھا کہ اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت ایک ضروری عنصر ہے اور اس میدان میں خواتین کی صلاحیت مردوں کے مقابلے میں زیادہ نمایاں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17904