الوداعی تقریب

27می
اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے لئے خواتین کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے،چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز جامعۃ الزہراؑ

اسلامی تہذیب کے لئے افرادی قوت کی تربیت کے لئے خواتین کی صلاحیت مردوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے،چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز جامعۃ الزہراؑ

جامعۃ الزہرا (ع) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے خواتین کی مینجمنٹ کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور انسانیت کی نگاہ میں مینجمنٹ کے دیگر انتظامی اجزاء کے ساتھ ساتھ اخلاق اور عاطفت کا وجود انتہائی اہم ہے جنہیں خصوصی طور پر خواتین کی مینجمنٹ میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ خواہران میں عاطفت کا پہلو زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے اورتاریخ اسلام کا ایک محور خواتین کا وہ ناقابل فراموش اور تاریخ ساز کردار ہے جو انہوں نے مختلف میدانوں خصوصا علم و دانش کے میدان میں ادا کیا ہے ۔ ان کا یہ کردار تاریخ کے روشن نکات کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

05دسامبر
جامعۃ الحسین مہدی آباد سے فارغ التحصیل طلاب کے اعزاز میں تقریب+تصاویر

جامعۃ الحسین مہدی آباد سے فارغ التحصیل طلاب کے اعزاز میں تقریب+تصاویر

حوزہ ٹائمز|محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے جامعۃ الحسین مہدی آباد سے دینی تعلیم مکمل کرنے والے طلاب کے اعزاز میں مدرسہ ہذا اور جوئنر طلاب کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ، تقریب میں علماء اور سرکردگان علاقہ ، مدرسین جامعۃ محمدیہ سمیت طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔