12

جڑانوالہ، بہاولنگر میں موذنوں کی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 17972
  • 28 می 2021 - 18:16
جڑانوالہ، بہاولنگر میں موذنوں کی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں موذن اور نمازی اور بہاولنگر میں موذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غوراور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کل بروز ہفتہ لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں موذن اور نمازی اور بہاولنگر میں موذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعات کو ملک میں بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش قراردیا ہے ۔

انہوں نے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غوراور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کل بروز ہفتہ لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خارجی تکفیری دہشت گرد عناصر 1990ءکی دہائی کا دور واپس لانے کیلئے سوشل میڈیا پر مکتب اہل بیت ؑکے پیروکاروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ حال ہی میں اسلام آباد سے ایک فسادی ناصبی خارجی مولوی کی اشتعال انگیز ویڈیو کا ابھی تک نوٹس نہیں لیا گیا ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17972