13

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے، امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضے پر حاضری+تصاویر

  • News cod : 17990
  • 29 می 2021 - 1:09
شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے، امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضے پر حاضری+تصاویر
وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران عراق صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ہر سال زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرین کی مشکلات اور ان کی سہولت کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر تین روزہ دورے پرعراق پہنچ گئے ہیں۔وزیر خارجہ، عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران عراق صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ہر سال زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرین کی مشکلات اور ان کی سہولت کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17990