24

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت علماء کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات+تصاویر

  • News cod : 18183
  • 02 ژوئن 2021 - 12:34
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت علماء کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات+تصاویر
بلوچستان کےاس وفد نے بلتستان میں امن کے حوالے سے علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلو چستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت علمائے کرام پر مشتمل وفد کی سکردو آمد اور جامعہ مسجد سکردو میں نامور عالم دین امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات.

تفصیلات کے مطابق اس وفد میں بلوچستان سے مولانا انوارالحق حقانی، ڈاکٹر عطاوالرحمان, قاری عبداحفیظ، سردار محمداقبال خلجی، عبدالمتین اخونزادہ، حاجی عدیل شہزاد، غلام محمد محمدی، حافظ طاہر اظہروی، عبدالظاھر بڑیچ، مفتی اصل خان اور افتخاراحق شامل تھے.

اس ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان اتحاد امت اسلامی کی اہمیت پر گفتگو ہوئی اور وحدت امت اسلامی کے لیے تمام مسالک کے علمائے کرام کو کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی.

بلوچستان کےاس وفد نے بلتستان میں امن کے حوالے سے علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18183