28

رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کریں گے

  • News cod : 18192
  • 02 ژوئن 2021 - 14:02
رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کریں گے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو جمعہ 4 جون کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے ، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی ہے ۔ البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بھی برسی کے پروگرام  کورونا ایس او پیز کے دائرے میں انجام پا رہے ہیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18192