11

وفاق المدارس الشیعہ کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جون کو طلب

  • News cod : 18471
  • 09 ژوئن 2021 - 17:58
وفاق المدارس الشیعہ کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جون کو طلب
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جو ن بروز ہفتہ کو جامعہ المنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جو ن بروز ہفتہ کو جامعہ المنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق اجلاس میں یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ پر نظرثانی کمیٹی کی پیشرفت کا جائزہ ، اتحاد تنظیمات مدارس کے بینک اکاونٹس اورمدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 23 مارچ میں نئے صدرکے انتخاب اور کابینہ کی تشکیل کے بعد وفاق المدارس الشیعہ کایہ پہلا اجلاس ہوگا جس میںمختلف قومی امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اور لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18471