15

جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

  • News cod : 18971
  • 24 ژوئن 2021 - 18:00
جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا مزید کہنا تھا ہم لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں در ندہ صف دہشت گردوں نے کئی گھرانوں کے چراغ چھین لئے حکومت کو چائیے کہ وہ لاہور میں ہونے والی اس دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث دہشت گردو کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا پاکستانی زندہ دل قوم ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی تنظیم عزا ملیر حلقہ نمبر 2 کی جانب سے سلمان مجتبی نقوی،علامہ عون محمد نقوی،علامہ طالب جوہری، مرحوم ضمیر اختر نقوی اور ڈاکٹر ریحان اعظمی کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد ملیر محمدی ڈیڑہ میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شیعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر شرکا سے خطاب کر تے ہوئے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا آج ہمارے ساتھیوں کوہم سے بچھڑے کئی سال ہو چکے لیکن آج بھی ہم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکے عزاداری سید الشہداء کے لئے جو خدمات انہوں نے انجام دی آج بھی ملت جعفریہ اُن کو سنہری حروف میں یاد کرتی ہے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا مزید کہنا تھا ہم لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں در ندہ صف دہشت گردوں نے کئی گھرانوں کے چراغ چھین لئے حکومت کو چائیے کہ وہ لاہور میں ہونے والی اس دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث دہشت گردو کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا پاکستانی زندہ دل قوم ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18971