13

جامعۃ الحسین الشہیدؑ لقمان خیرپور میں تقریب عمامہ گذاری منعقد

  • News cod : 19198
  • 01 جولای 2021 - 14:35
جامعۃ الحسین الشہیدؑ لقمان خیرپور میں تقریب عمامہ گذاری منعقد
جامعہ الحسین الشہید علیہ السلام لقمان خیرپور میں اس سال جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی عمامہ گذاری تقریب منعقد ہوئی۔
وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ الحسین الشہید علیہ السلام لقمان خیرپور میں اس سال جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی عمامہ گذاری تقریب منعقد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدر اور پرنسپل جامعہ الحسین الشہید علیہ السلام لقمان حجۃ الاسلام سید اسد زیدی قمی نے جامعہ ھذا سے فارغ التحصیل طلباء کو عمامہ تاجِ سر کیا اور باضابطہ طور پرحضرت امام مہدی علیہ السلام کے سپاہی کا لباس زیب تن کردیا۔ جبکہ جامعہ ھذا کے مدرسین جناب مولانا خادم حسین سومرو، جناب مولانا اشرف علی مطہری اور جناب مولانا سید کاشف شاہ نے طلباء کی کامیابیوں کیلئے دعائے خیر کی اور پھولوں کے ہار پھنائے.
تفصیلات کے مطابق جامعہ الحسین الشہید علیہ السلام میں برائے سال تحصیلی 22-2021 میٹرک پاس طلباء کیلئے داخلے جاری ہیں.
خواہشمند طلباء رابطہ کر سکتے ہیں.
 برائے رابطہ کریں:
مولانا سید اسد زیدی قمی
 مولانا سید کاشف شاہ
03053292331
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19198