9

سنجید ہ حلقوں سمیت قوم حکمت عملی کی منتظر ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 19245
  • 02 جولای 2021 - 19:13
سنجید ہ حلقوں سمیت قوم حکمت عملی کی منتظر ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
پاکستان جو بھی حکمت عملی مرتب کرے گا اس کا اثر نہ صرف خطے اور پاکستان پرپڑے گا بلکہ اس کے درست نتائج بھی برآمد ہونگے اور سنجیدہ حلقوں سمیت اب قوم ملک کی اگلی حکمت عملی کی منتظر ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سال 2021ءخطے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اکیسویں صدی کے آغاز سے اس خطے سمیت کئی ملکوں پر جارحیت یا پھر پراکسیز کے ذریعے انسانی ، عوامی حقوق غصب ہونے ساتھ دیگر کئی تبدیلیاں ہوئیں اور اس کے اثرات پاکستان کی معاشی، سیاسی، معاشرتی اور داخلی صورتحال کے ساتھ خارجی امور پر بھی پڑے جیسا کہ سٹرٹیجک ڈیتھ اور نیشنل انٹرسٹ جیسی پالیسیوں کے اثرات اب تک موجود ہیں ۔

حالیہ دنوں میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مختلف انٹرویوز، کالمز اور قومی اسمبلی و کنونشنز سے خطاب میں واضح طور پر کہا گیا کہ افغان جنگ میں ہماری شمولیت حماقت تھی ، پاکستان کسی پرائی جنگ کا شراکت دار نہیں ہوگا،امریکہ سمیت کسی ملک کو اڈے نہیں دینگے، پاکستان کی سرزمین کسی ملک کےلئے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، چین کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاجبکہ اس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا ایک طویل ترین ساڑھے آٹھ گھنٹے پر محیط اجلاس ہوتا ہے اس میں مفصل بریفنگ اور پھر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوتاہے اور بظاہر اپوزیشن سمیت سیاسی جماعتیں اطمینان کا اظہار بھی کرتی ہیں البتہ اب اگلا مرحلہ حکمت عملی مرتب کرنے کا ہے کیونکہ پاکستان جو بھی حکمت عملی مرتب کرے گا اس کا اثر نہ صرف خطے اور پاکستان پرپڑے گا بلکہ اس کے درست نتائج بھی برآمد ہونگے اور سنجیدہ حلقوں سمیت اب قوم ملک کی اگلی حکمت عملی کی منتظر ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19245