8

6 جولائی،یہ عظیم دن ملت تشیع پاکستان کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 19330
  • 06 جولای 2021 - 12:35
6 جولائی،یہ عظیم دن ملت تشیع پاکستان کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا، جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکوۃ آرڈیننس کیخلاف ملت جعفریہ نے قائد ملت مفتی جعفر حسینؒ کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیاءالحق کیخلاف قیام کیا تھا اور اللہ کی مدد اور اتحادِ ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا، جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکوۃ آرڈیننس کیخلاف ملت جعفریہ نے قائد ملت مفتی جعفر حسینؒ کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیاءالحق کیخلاف قیام کیا تھا اور اللہ کی مدد اور اتحادِ ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ 6 جولائی 1980 ملت تشیع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کہ جس روز متشدد آمر کیخلاف مخلص عالم دین کی آواز ملت کے حقوق کی ترجمان بن کر ابھری، اس معرکہ میں شور کوٹ کے جوان محمد حسین کی شہادت بھی ہوئی، شہید کی قربانی پوری ملت کی وحدت اور یکجہتی کا باعث بنی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 6 جولائی کادن عوام کے ان جائز حقوق کے حصول کا دن ہے جو آئین نے تمام مکاتب فکر کو دئیے ہیں۔ یہ دن وحدت امہ کے لیے سنگ میل تھا اور اس دن تمام مسالک اور مکاتب کے درمیان ایک دوسرے کے عقائد ونظریات اور رسوم و عبادات کے احترام کا دائرہ کار واضح اور مشخص کیا گیا ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19330