11

بغداد امام حسین (ع) اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 77 افراد جانبحق

  • News cod : 19524
  • 13 جولای 2021 - 16:35
بغداد امام حسین (ع) اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 77 افراد جانبحق
وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی حکومت کے بعض عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے حادثے کی چھان بین کرنے کی تاکید کی ہے۔

وفاق ٹائمز،صوبہ ذی قار کے امام حسین (ع) اسپتال میں کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ کئے گئے وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 77 افراد جانبحق ہوگئے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے کیونکہ متاثرہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ذی قار صحت کے عہدیداروں نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ امام حسین اسپتال میں آگ آکسیجن سلنڈر کے غلط استعمال کی وجہ سے لگی ہے۔
وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی حکومت کے بعض عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے حادثے کی چھان بین کرنے کی تاکید کی ہے۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذی قار صحت تنظیم کے ڈائریکٹر، اس اسپتال کے سربراہ اور صوبے کے شہری دفاع کے سربراہ کو برطرف کرکے ان سے تفتیش کی جائے گی۔ نیز متعدد وزارتوں کو ہنگامی طبی سازوسامان اور امداد صوبہ ذی قار بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں۔
اس اجلاس میں عوامی سوگ کے اعلان کے علاوہ ، واقعے کے متاثرین کو شہداء سمجھا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کے معاملات کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور شدید زخمیوں کو عراق سے باہر بھیج دیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19524