16

نام نہاد علماءومفتیان کی شیعہ مخالف تقریریں شیعہ نسل کشی کا اصل محرک ہیں،یوسف علی فیاضی

  • News cod : 1961
  • 17 سپتامبر 2020 - 15:15
نام نہاد علماءومفتیان کی شیعہ مخالف تقریریں شیعہ نسل کشی کا اصل محرک ہیں،یوسف علی فیاضی
حوزہ ٹائمز|جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر حجت الاسلام یوسف علی فیاضی نے کوہاٹ میں میں دو شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تکفیری گروہوں اور کالعدم جماعتوں کے پُرتشددمظاہروں کے دوران مفتیان اور نام نہاد علما کی سرپرستی میں ملت تشیع کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر و گمراہ کن نعرے شیعہ نسل کشی کا اصل محرک ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر حجت الاسلام یوسف علی فیاضی نے کوہاٹ میں میں دو شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تکفیری گروہوں اور کالعدم جماعتوں کے پُرتشددمظاہروں کے دوران مفتیان اور نام نہاد علما کی سرپرستی میں ملت تشیع کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر و گمراہ کن نعرے شیعہ نسل کشی کا اصل محرک ہیں۔کالعدم مذہبی جماعتوں کے پیشہ ور دہشت گرد ایک بار پھر ملک میں قتل و غارت کا بازارگرم کرنے کے لیے اپنی کمین گاہوں سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو ہرانے کی ہرمذموم کوشش کو محب وطن قوتیں مل کر ناکام بنائیں گی۔

انہوں نے کہا ملک کو عدم استحکام اور بدامنی کا شکار بنانے کے ناپاک عزائم کو ناکام نہ بنایا گیا تو خانہ جنگی پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ کالعدم جماعتوں کے سرکردہ افراد اور مذہب کے لبادے میں چھپی ہوئی وہ شخصیات دشمن کی اصل آلہ کار ہیں جو مذہبی منافرت کے پرچار اور تکفیری نظریے کی آبیاری میں مگن ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردوں کو اس طرح کھلی چھوٹ ملی رہی تو گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کے نتائج یکسر بدل سکتے ہیں۔ملک و قوم کے دفاع کے لیے دی گئی ستر ہزار سے زائد قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔جو قوتیں فروعی اختلافات کو ہوا دے کر مسلمانوں کے مختلف مسالک کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کے لیے مضطرب ہیں انہیں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی اخوت کے جذبوں سے شکست دینا ہو گی۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگز کے واقعات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔کالعدم مذہبی جماعتوں کے سرکردہ تمام افراد کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام کے دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1961