22

دنیا کا نظام اتحاد و اتفاق اور لوگوں کے باہمی اشتراک سے چلتا ہے، علامہ شیخ حسن جعفری

  • News cod : 2034
  • 18 سپتامبر 2020 - 16:29
دنیا کا نظام اتحاد و اتفاق اور لوگوں کے باہمی اشتراک سے چلتا ہے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ دنیا کا نظام اتحاد و اتفاق اور لوگوں کے باہمی اشتراک سے چلتا ہے۔کائنات عالم کا ذرہ ذرہ ہمیں اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ دنیا کا نظام اتحاد و اتفاق اور لوگوں کے باہمی اشتراک سے چلتا ہے۔کائنات عالم کا ذرہ ذرہ ہمیں اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ ہمارے اندر موجود کوئی شخص یا گروہ اگر مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرے تو ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ہم ہمیشہ اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2034