13

علامہ سبطین سبزواری کل 3 اگست کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

  • News cod : 20401
  • 02 آگوست 2021 - 12:39
علامہ سبطین سبزواری کل 3 اگست کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی کے مطابق دیگر رہنماوں کے ہمراہ آنے والے محرم الحرام میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے سے درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے امور پر اظہار خیال کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کل 3 اگست بروز منگل4 بجے سہہ پہر لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی کے مطابق دیگر رہنماوں کے ہمراہ آنے والے محرم الحرام میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے امور پر اظہار خیال کریں گے۔

علامہ سبطین حیدر سبزواری ، شیعہ علماءاور عوام کی جبری گمشدگیوں پر بھی ملت جعفریہ میں پائی جانے والی بے چینی کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ خاص طور پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے پرنسپل علامہ سید مظہر حسین کاظمی کے ساتھیوں سمیت اغوا اور جبر ی گمشدگی پر تشویش کے حوالے سے آگاہ کریں اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20401