10

مجالس امام حسین (ع) اور وطن سے وفاداری پر تاکید

  • News cod : 21134
  • 14 آگوست 2021 - 13:40
مجالس امام حسین (ع) اور وطن سے وفاداری پر تاکید
چودہ اگست کی مناسبت سے علما نے پاکستان کو اسلام کا قلعہ اور آزادی کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے یوم آزادی احترام محرم میں سادگی سے منانے کی درخواست کی اور وطن عزیز کی سربلندی اور ترقی کی دعائیں کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں عزاداری اور مجالس سید الشہداء عقیدت و احترام سے جاری و ساری ہیں۔
کوئٹہ کی پچاس سے زاید مساجد و امام بارگاہوں میں علما سیرت امام عالی مقام بیان کرنے کے علاوہ انکے فضایل و مصائب پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
مجالس امام حسین (ع) اور وطن سے وفاداری پر تاکید
چودہ اگست کی مناسبت سے علما نے پاکستان کو اسلام کا قلعہ اور آزادی کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے یوم آزادی احترام محرم میں سادگی سے منانے کی درخواست کی اور وطن عزیز کی سربلندی اور ترقی کی دعائیں کی اور فرمایا کہ ہمارے آئمہ نے تاکید فرمائی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ وطن سے محبت مومن کی اہم نشانیوں میں شامل ہے لہذا اس ملک اور آزادی کی قدر جانیے۔
کوئٹہ میں دیگر امام بارگاہوں کے علاوہ مرکزی مجالس امام بارگاہ نیچاری حسینی، امام بارگاہ قندھاری،امام بارگاہ پنجابی، امام بارگاہ بلتستانی، امام بارگاہ ناصر آباد اور مومن آباد میں مجالس و ماتم داری کا سلسلہ جاری ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت امام عصر کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21134