18

یہ دن کربلا والوں کے ایام کے دن ہیں یہ وہ ہستیاں ہیں جن پر اللہ فخر کرتا ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 21153
  • 15 آگوست 2021 - 21:50
یہ دن کربلا والوں کے ایام کے دن ہیں یہ وہ ہستیاں ہیں جن پر اللہ فخر کرتا ہے،علامہ شہنشاہ نقوی
امام حسین کے شہادت کے عوض اللہ نے تین عظمت عطا کی ہیں روایات کہتی ہیں پہلی عظمت یہ ہے کہ تحت القبہ آپ کے روزے کے گنبد کے نیچے دعائیں قبول ہوتی ہیں دوسری عظمت خاک شفا اور تیسری عظمت حسین کے نو بچوں کو اللہ نے امامت عطا کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،کراچی محرم ایسو ایشن کی جانب سے نشتر پارک میں عشرہ محرم کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآنی آیات اور اہل بیت کی سیرت اطہر پہ روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاں کہامیر المومنینؑ فرماتے ہیں کہ انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا رہتا ہے جب انسان بول رہا ہوتا ہے تو اس کی مکمل شخصیت سامنے والے پر ظاہر ہو جاتی ہے سو سے زیادہ گناہ ہیں جو صرف زبان سے صادر ہوتے ہیں اگر انسان پہلے سوچے پھر تولے پھر بولے تو وہ گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے کونسی بات کہاں کرنی ہے کب کرنی ہے کیسے کرنی ہے یہ سب کچھ ہمیں نبی و آل نبی نے بتایا ہے۔

یہ دن کربلا والوں کے ایام کے دن ہیں یہ وہ ہستیاں ہیں جن پر اللہ فخر کرتا ہے امام حسین کے شہادت کے عوض اللہ نے تین عظمت عطا کی ہیں روایات کہتی ہیں پہلی عظمت یہ ہے کہ تحت القبہ آپ کے روزے کے گنبد کے نیچے دعائیں قبول ہوتی ہیں دوسری عظمت خاک شفا اور تیسری عظمت حسین کے نو بچوں کو اللہ نے امامت عطا کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21153