7

وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغانستان کی صورت حال پر غور

  • News cod : 21162
  • 16 آگوست 2021 - 15:40
وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغانستان کی صورت حال پر غور
اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے تناظر میں پاکستان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز،ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت دیگر اہم وزرا شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ ترین عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔
اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے تناظر میں پاکستان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21162