10

ایرانی صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ٹیلی فونک گفتگو، تجارتی رابطے بڑھانے کا عزم

  • News cod : 2127
  • 22 سپتامبر 2020 - 16:35
ایرانی صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ٹیلی فونک گفتگو، تجارتی رابطے بڑھانے کا عزم
حوزہ ٹائمز | دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین سرحدی منڈیوں کے کھلنے سے تہران- اسلام آباد تجارتی تعلقات کی ترقی کا باعث بنی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سرحدی بازاروں کے کھولنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ایک اہم ٹیلی فون کال کے پانچ ماہ بعد پاکستانی حکومت نے حال ہی میں اپنے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک نشست میں ایران کے ساتھ تجارت کو بڑھانے، سرحد پر باڑ لگانے اور6 سرحدی بازاروں کی تعمیر کے لئے ایک نیا قدم اٹھایا۔
ایک اجلاس جس میں پاک فوج کے کمانڈر ، پاکستان کے وزرائے خارجہ، داخلہ، تجارت، خزانہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے شرکت کی تھی، یہ فیصلہ کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے 29 اپریل کو وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت سے متعلق پروٹوکول کی مکمل تعمیل کے ساتھ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین سرحدی منڈیوں کے کھلنے سے تہران- اسلام آباد تجارتی تعلقات کی ترقی کا باعث بنی ہے۔
روحانی نے کہا کہ ہم کچھ ہمسائہ ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی سرحد پار تبادلوں کو فروغ دینے پر دلچسبی رکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2127