17

عراقی حکومت زائرین کے لئے 15 دن کا ویزا جاری کرے گی، اربعین حسینی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار

  • News cod : 21519
  • 26 آگوست 2021 - 0:46
عراقی حکومت زائرین کے لئے 15 دن کا ویزا جاری کرے گی، اربعین حسینی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار
زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کا عراق اور کربلا میں داخل ہونے سے پہلے ویکسین کے دونوں ڈوز کا دریافت ضروری ہے

عراقی حکومت نے اربعین حسینی کے دوران عراقی شہریوں اور غیر ملکی زائرین کے کربلا میں داخلے کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ جس کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہو، چاہئے وہ عراقی شہری ہو یا مسافر یا غیر ملکی زائرین ہوں ، اسے کربلا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسینیشن،عراق اور خاص طور پر کربلا میں داخل ہونے کی ایک بنیادی شرط ہے۔

زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کا عراق اور کربلا میں داخل ہونے سے پہلے ویکسین کے دونوں ڈوز کا دریافت ضروری ہے اور عراقی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے تمام سفارت خانوں کو مطلع کر دیا ہے کہ عراق آنے والے مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تحقیق اور تصدیق ضرور کریں ورنہ ایسے مسافروں کو عراق میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

عراقی حکومت دنیا بھر سے آنے والے تمام زائرین کے لئے 15 دن کا ویزا جاری کرے گی اور ہر ملک سے 5000 افراد اربعین حسینی میں شرکت کر سکیں گے۔

عراقی ہائی کمیٹی برائے پبلک ہیلتھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی موکب،جو کربلا میں خدمات اور عزاداری کا انعقاد کرتا ہے،کے تمام عملوں کا ویکسینیشن ہونا ضروری ہے اور ابھی سے ویکسین دریافت کرنے کے لئے درخواست دیں تاکہ اربعین تک ویکسین کے دونوں ڈوز دریافت کئے جا سکے۔

بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کا پی سی آر ٹیسٹ عراقی ہوائی اڈوں پر کیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کرانے پر 60 ہزار عراقی دینار وصول کئے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21519