7

شہدائے کربلا کا غم امت کی مشترکہ میراث ہے،مفتی گلزار احمد نعیمی

  • News cod : 2155
  • 23 سپتامبر 2020 - 19:31
شہدائے کربلا کا غم امت کی مشترکہ میراث ہے،مفتی گلزار احمد نعیمی
حوزہ ٹائمز|نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے غم کو امت کی مشترکہ میراث سمجھتے ہیں ، پیام کربلا اور اتحاد امت کانفرنس کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم ایک امت کی طرح متحد ہو کر سوچیں.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے غم کو امت کی مشترکہ میراث سمجھتے ہیں ، پیام کربلا اور اتحاد امت کانفرنس کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم ایک امت کی طرح متحد ہو کر سوچیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حرم پاکستان کےبانی وچئیرمین مفتی گلزار احمد نعیمی نے جنڈ شہر میں جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام ، زیر نگرانی کاشف گلزارنعیمی پیغام کربلا و اتحاد بین المسلمین کانفرنس کے شرکا سے اپنے خطاب میں کیا.

انکا مزید کہنا تھا کہ اتحاد امت کو اللہ کا حکم سمجھ کر اس کے حصول اور پاکستان کی سالمیت بقا اور استحکام کے کوشاں رہیں گے .

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2155