15

مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام عظیم الشان تاریخی یوم حسین کا انعقاد

  • News cod : 21599
  • 29 آگوست 2021 - 20:29
مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام عظیم الشان تاریخی یوم حسین کا انعقاد
عظیم الشان تقریب میں علماء کرام نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام پر مفصل روشنی ڈالی

وفاق ٹائمز، مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام گنڈ حسی بٹ میں یوم حسین کا تاریخ ساز اور عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک سو سے زائد علمائے کرام، دانشور حضرات اور شعرا کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا. یوم حسین کی تقریب دو نشستوں پر مشتمل رہی دونوں نشستوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پہلی نشست کا صدارتی خطبہ آغا سید محمد الہادی موسوی نے دیا اور دوسرے نشست میں صدارتی خطبہ مولانا شیخ غلام رسول نوری نے دیا.
عظیم الشان تقریب میں مولانا شبیر احمد صوفی ،مولانا مسرور عباس انصاری، مولانا نذیر احمد حلمی، آغا سید لیاقت،مولانا غلام محمد گلزار مولانا حاتم علی میر اور مولانا حکیم سجاد صاحب سمیت متعدد علماء نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام پر مفصل روشنی ڈالی. علمائے کرام نے یک زبان ہوکر سیرت امام عالی مقام پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی اور باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا.
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مجلس علماء کے ترجمان نے بتایا کہ یوم حسین منانے کا مقصد امام عالی مقام کے آفاقی پیغام کو عالمی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ علمائے امامیہ کشمیر ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں تاکہ امام عالی مقام کے عظیم پیغام کو وسیع سطح پر اجاگر کرنے کے لئے متحد ہوکر اقدامات اٹھائیں. انہوں نے کہا کہ مجلس علمائے اسلامیہ مسلمانان کشمیر کے مابین باہمی رواداری اور اتحاد و اتفاق کی روایت کو قائم و دائم رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21599