6

کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کےانتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا افسوس اور تعزیت کا اظہار

  • News cod : 21741
  • 02 سپتامبر 2021 - 18:47
کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کےانتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا افسوس اور تعزیت کا اظہار
تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز حریت پسند بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

وفاق ٹائمز ، مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ممتاز حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر دل بہت غمگین ہے۔کشمیر کی جدوجہد آزادی ایک ایسے عظیم حریت رہنما سے محروم ہو گئی ہے جو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی ایک جاندار آواز تھے۔.

انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی ضعیفی اور نقاہت کو کبھی اپنے راستے کی دیوار نہیں بننے دیا۔بھارت کے غاصب اور ظالم حکمرانوں کے سامنے ہمیشہ کشمیری مسلمانوں کے موقف کا مضبوط موقف کے ساتھ دفاع کیا۔ان کی رحلت تحریک آزادی مقبوضہ جموں کشمیر کے لیئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند قدوس انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور ان کے پسماندگان اور تمام حریت پسند کشمیریوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21741