13

آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 21844
  • 04 سپتامبر 2021 - 14:28
آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ " آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم" کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جد امجدحضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے"۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ” آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم” کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جد امجدحضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے”۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے کہاکہ آیت اللہ حکیم قدّس سرّہ نے نصف صدی سے زائد عرصہ اپنے جد کے دین کی خدمت اور اپنے دادا امیرا المومنین علیہ السلام کے حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے۔

انہوں نے کہا: میں اس مصیبت پر حضرت ولی اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مرحوم کے خاندان، علمائے کرام اور مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

دعا ہے خداوند سبحان کی وسیع رحمتیں ان کے شامل حال ہوں۔ کیونکہ وہ سننے والا اور دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21844