آیت اللہ سید محمدسعید حکیم

04سپتامبر
آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ العظمی حکیم نے نصف صدی سے زائد عرصہ حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کی رحلت پر جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ " آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم" کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جد امجدحضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے"۔