11

لبنان کے بزرگ عالم دین شیخ عبدالامیر قبلان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

  • News cod : 21987
  • 05 سپتامبر 2021 - 12:32
لبنان کے بزرگ عالم دین شیخ عبدالامیر قبلان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
شیخ عبدالامیر قبلان لبنان میں استقامتی محاذ کے بڑے حامی اور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سخت مخالف تھے۔

وفاق ٹائمز،مرجع تقلید شیخ عبدالامیر قبلان کافی عرصے سے بیمار تھے اور کل رات 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ عبدالامیر قبلان 1936 میں جنوبی لبنان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد علی قبلان اور دادا موسی قبلان خطے کے مشہور و معروف علماء میں سےتھے۔

شیخ عبدالامیر قبلان نے نجف اشرف میں اپنی دینی تعلیم مکمل کی اور درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ آیت اللہ العظمی خوئی اور سید اسماعیل کے شاگردوں میں سے تھے۔

شیخ عبدالامیر قبلان لبنان میں استقامتی محاذ کے بڑے حامی اور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سخت مخالف تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21987