5

وفاق کو گلگت بلتستان چاہیے تو جی بی کی انتظامیہ کو فارغ کرکے نٸی اور غیر جانبدار انتظامیہ تعینات کرے. آغا سید راحت حسین الحسینی

  • News cod : 22256
  • 11 سپتامبر 2021 - 0:21
وفاق کو گلگت بلتستان چاہیے تو جی بی کی انتظامیہ کو فارغ کرکے نٸی اور غیر جانبدار انتظامیہ تعینات کرے. آغا سید راحت حسین الحسینی
ملت جعفریہ کے ساتھ ہونے والے مظالم کا سدباب کیا جاۓ ورنہ چہلم کے دن گلگت میں عوام کا سمندر ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک ہم کہی نہیں جاٸینگے

وفاق ٹائمز ، مرکزی جامع مسجد گلگت میں خطبہ دیتے ہوئے حجت الاسلام علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی انتظامیہ اور وفاق سے سے آۓ ہوۓ افیسران شیعہ دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے اور شیعوں کے خلاف کام کررہی ہے موجودہ انتظامیہ پر ہمارا اعتماد نہیں ہے چہلم امام حسین تک گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو تبدیل کیا جاۓ اور ملت جعفریہ کے ساتھ ہونے والے مظالم کا سدباب کیا جاۓ ورنہ چہلم کے دن گلگت میں عوام کا سمندر ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک ہم کہی نہیں جاٸینگے صوباٸی حکومت کٹھ پتلی ہے تحریک انصاف کی حکومت میں ملت جعفریہ پر ظلم و ستم جاری ہے.

وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے. وفاق کو گلگت بلتستان چاہیے تو جی بی کی انتظامیہ کو فارغ کرکے نٸی اور غیر جانبدار نتظامیہ کو تعینات کرے جو علاقے میں شیعہ دشمن پالیسیوں کے بجاۓ انصاف پر مبنی اقدامات کرے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22256