0

حجت الاسلام محمد علی فاضل کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

  • News cod : 22461
  • 15 سپتامبر 2021 - 14:07
حجت الاسلام محمد علی فاضل کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور
حضرت حُجة الاسلام قبلہ علامہ محمد علی فاضِل صاحب کی وفات پر بلاخص انکے فرزندان مولانا محمد تقی فاضل صاحب و مولانا مھدی فاضل صاحب اور انکے خانوادہ محترم  کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینۃ العلم کے مدیر محترم ، اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سےعلامہ محمد علی فاضِل کی وفات پر ایک بیان میں کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفسر قرآن ,بہت سی کتابوں کے مٶلف، مصنف، مترجم، جامعہ اِمام صادِق ع راجن پور کے بانی،جامعۃ الکوثر کے سابق سینیئر مدرس، بہترین مدرّس، خطیب حضرت حُجة الاسلام والمسلمين قبلہ علامہ محمد علی فاضِل صاحب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارفانی سے عالم جاودانی کی طرف انتقال فرما گئے ہیں
حضرت حُجة الاسلام قبلہ علامہ محمد علی فاضِل صاحب کی وفات پر بلاخص انکے فرزندان مولانا محمد تقی فاضل صاحب و مولانا مھدی فاضل صاحب اور انکے خانوادہ محترم  کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں
دعا گو ہیں کہ خداوند متعال بحق بقیۃ الاعظم (علیہ السلام) انکی دینی خدمات اور علوم  محمد وآل محمد (ع) کی ترویج کو ان کے لئے توشہ آخرت قرار دے اور قبلہ صاحب کو جوار سید الشھدا (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ قبلہ مرحوم کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر قبلہ مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22461

ٹیگز