22

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 22813
  • 26 سپتامبر 2021 - 11:16
عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں، علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں ‏گی، ان شاء اللہ۔ ‏

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت ‏پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے‎:‎

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئي۔ یہ دانشور اور مختلف علوم ‏و فنون کے ماہر عالم دین، ان قابل فخر اور نادر زمانہ شخصیات میں سے ایک تھے جن کے مثل کم ہی لوگ ہر دور میں ‏آشناؤں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی کے ساتھ ان کے علم، معرفت، عقل اور دل کو مستفیض کرتے ہیں۔ ‏
اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں، علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں ‏گی، ان شاء اللہ۔ ‏
میں مرحوم کے تمام چاہنے والوں، شاگردوں اور دوستوں بالخصوص آمل کے مومن و انقلابی عوام اور مرحوم کے انقلابی ‏موقف اور اعلی انسانی اوصاف کے شیفتہ مشتاق نوجوانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم ‏کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
‎26 ‎ستمبر 2021

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22813

ٹیگز