21

حکومت این سی او سی کے کورنٹائن نوٹس کو فوری واپس لے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 23024
  • 02 اکتبر 2021 - 0:13
حکومت این سی او سی کے کورنٹائن نوٹس کو فوری واپس لے، علامہ شبیر میثمی
علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ زائرین کیلئے ایک قانون اور باقی مسافروں کیلئے دوسرے قانون پر عمل کرتی ہے،

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک کی سالمیت، آبرو اور عزت سے کھیلنا پسند کرتی ہے، اس مرتبہ حکومت نے پاکستان میں آنے والے دنیا بھر کے افراد کیلئے ایک قانون بنایا ہے اور زائرین امام حسین (ع) کیلئے دوسرا قانون بنایا، جس کے مطابق زائرین کو چوبیس گھنٹے کیلئے کورنٹائن ایریا میں لے جایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ایس یو سی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو مسلسل متنبہ کیا گیا، حکومت سندھ کو بتایا گیا لیکن این سی او سی کے غیر ذمہ داروں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا اور کراچی ایئرپورٹ پر جو صورتحال پیش آئی ہے، اس سے زائرین کو شدید تکلیف کا سامنا ہے اور دوسری انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والوں کو بھی تکلیف ہورہی ہے۔

علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ زائرین کیلئے ایک قانون اور باقی مسافروں کیلئے دوسرے قانون پر عمل کرتی ہے، حکومت این سی او سی کے کورنٹائن نوٹس کو فوری واپس لے اور تمام عزاداروں کو باعزت طور پر اپنے گھروں پر جانے کی اجازت دے ورنہ اس کا ردعمل بہت خطرناک آئے گا، امید ہے حکومت فوری ایکشن لے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23024