6

افغانستان مسجد میں نمازیوں کی شہادت عظیم المیہ، اسلامی حکومتوں کی خاموشی افسوسناک ، وفا ق المدارس الشیعہ

  • News cod : 23376
  • 10 اکتبر 2021 - 21:41
افغانستان مسجد میں نمازیوں کی شہادت عظیم المیہ، اسلامی حکومتوں کی خاموشی افسوسناک ، وفا ق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے افغانستان کے علاقے قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں ایک سو سے زائد نمازیوں کی شہادت کو عظیم المیہ قرارد یا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے افغانستان کے علاقے قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں ایک سو سے زائد نمازیوں کی شہادت کو عظیم المیہ قرارد یا ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی حکومتوں اوروطنِ عزیز کی دینی و سیاسی جماعتوں نے اس پر مناسب ردعمل نہیں دیا۔قرآن و سنت کی رو سے پوری امت مسلمہ جسد واحد ہے جس کے ایک عضو کی تکلیف پوری اُمّت کو محسوس کرنا چاہئے۔مگر افسوس معمولی ایشوز پر بیانات دینے والے خاموش ہیں۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خونخوار داعش کی سرگرمیاں طالبان حکومت کے لئے ایک چیلنج اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اتنے بھیانک اورالمناک سانحے کے بعدبھی داعش کے خلاف کسی آپریشن کا نہ ہونا تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے میڈیا کانمازِ جمعہ میں شہید ہونے والوں کو ہلاک یا جاں بحق کہنا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ۔نماز جمعہ میں حالتِ نماز میں بے جرم و خطا قتل ہونے والے اگر شہید نہیں توپھر کسے شہید کہا جا سکتا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23376