7

حوزہ علمیہ کی شناخت،لوگوں کی خدمت پر مبنی ہے،آیۃ اللہ اعرافی

  • News cod : 23436
  • 12 اکتبر 2021 - 15:48
حوزہ علمیہ کی شناخت،لوگوں کی خدمت پر مبنی ہے،آیۃ اللہ اعرافی
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے کل شام صوبۂ قم کے جہادی طلباء و طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نقطۂ نظر سے،حادثات،مشکلات اور آفات سے نمٹنے کے لئے ایک اہم نظریہ موجود ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے کل شام صوبۂ قم کے جہادی طلباء و طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نقطۂ نظر سے،حادثات،مشکلات اور آفات سے نمٹنے کے لئے ایک اہم نظریہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظریہ کئی عناصر پر زور دیتا ہے؛ معاشرہ اس نظامِ فکر کے ذریعے خود کو حادثات اور آفات سے بچا سکتا ہے اور اس فکری نظام کا پہلا عنصر ایک مضبوط اور پختہ ایمان ہے۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ اخلاقی عناصر اور معنوی فضائل،مشکلات اور سختیوں کے خلاف اس نظریے کا دوسرا عنصر ہیں،تیسرا عنصر،انفرادی اور سماجی رسومات اور عبادتیں ہے۔ چوتھا جزو محبت اور سماجی تعلقات ہے،پانچواں درست ادارتی نظام اور خدمت ہے،چھٹا علم و دانش ہے اور ساتواں انقلابی روح اور جدوجہد ہے،یہ سب اسلام کے نقطۂ نظر سے اس اہم نظریے کے سات عناصر ہیں۔

آیۃ اللہ اعرافی نے بیان کیا کہ اسلام کا یہ نظریہ جامع طور پر معاشرے میں جہادی گروہوں کے توسط سے زندہ ہونا چاہئے؛ مشکل اور دشوار دنوں میں جب ہر کوئی خوفزدہ تھا تو یہ دینی مدارس کے طلباء و طالبات تھے کہ جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مجاہدانہ سرگرمیاں سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ اور علماء کی شناخت تاریخ میں خدمت رہی ہے اور جس دن ہمارا ذہن خدمت سے خالی ہو گیا تو ہم اپنی شناخت کو کھو بیٹھیں گے،لہذا ہمیں حوزوی دروس کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23436