6

ہرنائی زلزلہ دگان کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی امدادی کھیپ پہنچ گئی

  • News cod : 23829
  • 19 اکتبر 2021 - 10:17
ہرنائی زلزلہ دگان کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی امدادی کھیپ پہنچ گئی
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع ہرنائی میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے بڑی تعداد میں وہاں کی عوام الناس کے گھر متاثر ہوئے تھے۔
وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام ہرنائی بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی خدمت میں سید الشہداء ویفلئیر اسکاوٹس کے رضاکاروں نے کمبل اور اشیائے خورد نوش پیش کیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع ہرنائی میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے بڑی تعداد میں وہاں کی عوام الناس کے گھر متاثر ہوئے تھے۔
اس موقع پر رضا کاروں نے دور دراز کا سفر طے کرکے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا اور قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی دیا۔
زلزلہ متاثرین نے مشکل وقت میں تعاون کرنے پر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، سید الشہداء اسکاوٹس کے رضاکاران اور معاونین کے حق میں دعائیں کیں اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23829