6

اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام صالح پٹ درگاہ ہمت شاہ پہ یوم دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و فقہ امام صادق علیہ السلام منعقد ہوا۔

  • News cod : 24412
  • 28 اکتبر 2021 - 11:56
اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام صالح پٹ درگاہ ہمت شاہ پہ یوم دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و فقہ امام صادق علیہ السلام منعقد ہوا۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام علوم قرآن و سنت نبوی کے سب سے بڑے مبلغ تھے۔ اسی لئے تمام مسلمان مکاتب فکر نے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آپ سے کسب فیض کیا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام مکمل نظام حیات اور قرآن کریم آئین زندگی ہے۔ فقہ امام جعفر صادق علیہ السلام دین اسلام کی خوبصورت اور حقیقی تفسیر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام علوم قرآن و سنت نبوی کے سب سے بڑے مبلغ تھے۔ اسی لئے تمام مسلمان مکاتب فکر نے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آپ سے کسب فیض کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں امت مسلمہ اور انقلاب اسلامی کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ داعش جیسی بدنام زمانہ دھشتگرد تنظیم بنا کر امریکہ اسرائیل اور آل سعود نے اسلامی ممالک میں بدامنی اور دھشت گردی کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی نے عصر حاضر میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زندہ کیا اور اسلامی فقہ اور نظام حکومت کو کتابوں کے صفحات سے نکال کر اسلامی معاشرے میں نافذ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا انسانی معاشرہ جس ظالم سامراجی اور استکباری نظام کی دلدل میں پھنس چکا ہے اس سے نکلنے کے لئے اسے قرآن کریم اور انقلاب اسلامی کے نورانی پیغام کی طرف آنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24412