14

لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں ”وحدت مذاہب اسلامی” کے عنوان سے کانفرنس منعقد

  • News cod : 24762
  • 02 نوامبر 2021 - 12:29
لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں ”وحدت مذاہب اسلامی” کے عنوان سے کانفرنس منعقد
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں موجود خانہ فرہنگ ایران میں ”وحدت مذاہب اسلامی” کے عنوان سے کانفرنس منعقد۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انکی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

تصویری رپورٹ|لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں ”وحدت مذاہب اسلامی” کے عنوان سے کانفرنس منعقد

کانفرنس سے وفاق المدارس الشعہ پاکستان کے نائب سربراہ اور مہتمم اعلی جامعہ المنتظر علامہ سید مرید حسین نقوی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس، قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران محمد رضا ناظری، علامہ محمد حسین گولڑوی، چیئرمین عالمی امن فورم، عارف حسین الجانی مرکزی صدر امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان، علامہ سید علی رضا نقوی، رکن مجلس نظارت امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، عالمہ سکینہ مہدوی، علامہ مفتی راغب حسین نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ، ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ صدر نشین عالمی سیرت آکادمی، علامہ مفتی رمضان سیالوی خطیب داتا گنج بخش، لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سربراہ ادارہ منہاج الحسین و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پیر سید سعید الحسن شاہ، وزیر اوقاف و مذہبی امور، حکومت پنجاب،امجد حسین چشتی، سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) اور پروفیسر محمود غزنوی، جمعیت اہلحدیث نے خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24762